ایڈنبرگ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے پاور پلے میں ریکارڈ 113 رنز بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے میزبان سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے 155 کا ہدف صرف 9.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، کینگروز نے پاور پلے میں سب سے زیادہ 113 رنز بنانے کر نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
اس دوران ہیڈ نے 17 بالز پر ففٹی بھی مکمل کی، انہوں نے 25 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اس میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ کپتان مچل مارش نے 39 اور جوش انگلس نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، مارک واٹ نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 154 رنز سکور کئے، جورج مونسے 28، میتھیو کراس 27 اور کپتان رچی بیرنگٹن 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، سین ایبٹ نے 3 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔