شارجہ سٹیڈیم 250ویں ون ڈے میچ کی میزبانی کیلئے تیار

شارجہ سٹیڈیم 250ویں ون ڈے  میچ کی میزبانی کیلئے تیار

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے میچز کی میزبانی کرنے والا وینیو ہے، یہاں 1984 سے اب تک 249 بار مختلف ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل آچکی ہیں۔

اب کل 18 ستمبر کو افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان اس وینیو پر 250 واں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون میچز کی سیریز افغان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہو رہی ہے، دونوں ٹیمیں تین میچز میں18، 20 اور 22 ستمبر کو مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ شارجہ سٹیڈیم کے بعد سب سے زیادہ 182 ون ڈے میچز زمبابوے کے ہرارے سپورٹس کلب میں ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 161 میچز ہوئے ہیں۔