شارجہ: (دنیا نیوز) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیرہویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے تین، تین میچ کھیل چکی ہیں، ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی جبکہ دو میں ناکامی ہوئی۔