ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارم کرنیوالے سپنرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

Published On 10 October,2024 09:32 am

ملتان: (ویب ڈیسک) ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے والے سپنرزکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ اگلے دو روز کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے اور فٹنس ٹیسٹ کے لیے مہران ممتاز سمیت 5 سپنرز کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ایک، دو سپنرز کو دوسرے ملتان ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے، سپنرز نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ہی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کیا جا چکا ہے۔

نعمان علی اور زاہد محمود فٹنس ٹیسٹ کے دوران مطلوبہ معیار کو حاصل نہیں کرسکے تھے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے