بنگلادیشی آل راؤنڈر محمود اللہ کا ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 09 October,2024 10:14 am

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے سینئر آل راؤنڈر محمود اللہ ریاض نے بھارت کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سال 2007 میں کینیا کیخلاف ٹی 20 ڈیبیو کرنیوالے محمود اللہ ریاض کا کیریئر ٹی 20 کا تیسرا سب سے طویل ترین دور رہا، انہوں نے اس فارمیٹ میں 17 سال اور 35 دن کا تاریخی دور گزارا جو محض شکیب الحسن اور زمبابوے کے شان ولیمز سے کم ہے۔

محمود اللہ ریاض نے 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ اب ون ڈے میچز کیلئے بنگلادیش کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

ٹی 20 کیریئر کے دوران محمود اللہ ریاض نے 139 میچوں میں 40 وکٹوں کے ساتھ 117.74 کے سٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار 395 رنز بنائے۔