پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ، سابق انگلش کرکٹرز کی ملتان پچ پر تنقید

Published On 08 October,2024 09:09 am

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز نے ملتان کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ "ملتان کی وکٹ باؤلرز کے لیے قبرستان ہے"۔

دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔

مائیکل وان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت سپورٹ ملی۔