ساملی ہسپتال مری میں جدید سہولیات فراہم، کارڈیالوجی یونٹ بھی قائم کر دیا: مریم نواز

Published On 15 July,2025 10:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساملی ہسپتال مری میں جدید سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کارڈیالوجی یونٹ بھی قائم کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مری اور گرد و نواح کے عوام کے لئے خوشخبری، ساملی ہسپتال مری جو کھنڈر بن چکا تھا اب جدید ترین جنرل ہسپتال میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ساملی ہسپتال میں جدید مشینری اور سہولیات مہیا کی گئی ہیں، ساملی ہسپتال مری میں پہلا کارڈیالوجی یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساملی ہسپتال کے اپ گریڈ ہونے سے مری اور گرد و نواح کے لوگوں کو علاج کے لئے راولپنڈی جانے کی ضرورت نہیں رہی۔