ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Published On 07 October,2024 10:16 pm

شارجہ: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، کپتان لورا وولوارڈٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 125 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سکیور برنٹ 48 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں، ڈینی وائٹ ہوج نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔