دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کا 100 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
قبل ازیں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ یہ سکاٹ لینڈ کی رواں ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔