ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج، قومی کرکٹرز جیت کیلئے پرعزم

Published On 06 October,2024 10:00 am

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے جوڑ آج پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں آج اپنے گروپ کا دوسرا، دوسرا میچ کھیلیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سکیورٹی کے انتظامات بھی مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی طرح بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب میچ سے قبل دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

یاد رہے کہ قومی ویمن ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے دھول چٹا چکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔