لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باقی رہ جانے والے 4 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل 8 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جو کہ تمام ناکام رہے تھے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد، نعمان علی، زاہد محمود اور سعود شکیل کا ملتان میں ٹریننگ سیشن کے دوران فٹنس ٹیسٹ لیا گیا، جسے تمام کھلاڑیوں نے پاس کر لیاہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے 2 کلومیٹر رننگ کا فاصلہ مقرر وقت میں مکمل کیا ، محمد رضوان نے بھی اوور آل فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیاہے ۔
فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے حوصلہ بڑھانے کے لئے رننگ کی، چیمپئنز کپ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ جلد لیا جانے کا امکان، فٹنس ٹیسٹ کلئیر کرنے پر ہی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تین روزقبل قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں میں سے 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ لیا گیا ، دوسری مرتبہ دینے والے تمام کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔