ملتان: (دنیا نیوز) انگلش ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے پچھلی بار کی طرح پاکستان سے یہ سیریز بھی جیتیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کپتان اولی پوپ کا کہنا تھا کہ سینئرز اور مینٹورز نے ٹیم کے لیے بہت محنت کی ہے، کھلاڑی محنت کر رہے ہیں بہترین پرفارمنس دیں گے، ہمارے پاس سپنرز ہیں ان کو استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پچ گراسی ہے ان فیلڈ کنڈیشن کے مطابق اپنے باؤلرز کو استعمال کریں گے، جمی اینڈرسن نے پچھلی بار زبردست کردار ادا کیا تھا، ان کے پاس بہترین مہارت تھی، اس بار وہ نہیں ہیں مگر جو کھلاڑی موجود ہیں وہ اپنا بیسٹ دیں گے۔
اولی پوپ کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اور لیچ ان کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کر چکے ہیں، پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بڑے کھلاڑی ہیں۔