ملتان ٹیسٹ: ایک وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کی پوزیشن مستحکم

Published On 07 October,2024 09:49 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کا پہلا نقصان 8 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اوپنر صائم ایوب 10 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 سپنراز اور 3 فاسٹ باؤلر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے سکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے لیکن سیریز میں کامیابی کیلئے جان لڑائیں گے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے، ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے، ملتان میں گرمی زیادہ ہے لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو جلد ایڈجسٹ کر لیں۔

پاکستان کا سکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
انگلش ٹیم میں اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں جبکہ جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔