سعدیہ اقبال آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آنیوالی پہلی پاکستانی بن گئیں

Published On 09 October,2024 06:13 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال مختصر طور پر آئی سی سی پلیئر رینکنگ ٹیبل میں سرفہرست ہونے والی پاکستان کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

ویمن کرکٹر سعدیہ اقبال نے انگلش کرکٹر سوفی ایکلسٹن کو پیچھے دھکیل کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا تاہم زیادہ دیر پوزیشن کو سنبھال نہ سکیں اور روں ہفتے کے آخر تک انہیں ٹاپ پوزیشن سے دوبارہ ایکلسٹن نے محروم کردیا۔

ایکلیسٹون فروری 2020 سے ویمنز کی ٹی20 بولرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں تاہم گزشتہ ہفتے کے سعدیہ اقبال نے انکا تختہ الٹ دیا تھا اور پوزیشن پر قبضہ جمالیا تھا۔

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے کے بعد اقبال نے سب سے پہلے ایکلیسون کے ساتھ برابری کی تھی لیکن انگلش کرکٹر نے دوبارہ پوزیشن حاصل کرلی۔

دونوں بولرز کے درمیان محض 8 پوائنٹس کا فرق ہے، سوفی ایکلسٹن 762 اور سعدیہ اقبال 754 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ موجود ہیں اور ممکن ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران سعدیہ دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے