ٹی 20 رینکنگ: ٹاپ تھری بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

Published On 10 October,2024 09:30 am

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے نئی کی رینکنگ جاری کردی، ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ تھری میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن ہے۔

ٹریوس ہیڈ 881 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو 807 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تیسرا نمبر انگلینڈ کے فل سالٹ کا ہے جن کے 800 پوائنٹس ہیں، پاکستان کے بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپر آگئے اور ان کے 755 پوائنٹس ہیں۔

ٹی 20 باؤلرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرا نمبر ویسٹ انڈین باؤلر عقیل حسین اور تیسرا نمبر افغان سپنر راشد خان کا ہے۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبرپر آ گئے، ٹی 20 باؤلرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا 13 واں نمبر ہے۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کا پہلا نمبر ہے، بھارت کے ہاردیک پانڈیا چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن
ون ڈے بیٹرز میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے باؤلرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے، ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن ہے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے