لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو بابر اعظم کے ڈراپ کیے جانے سے متعلق ٹویٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔
بابراعظم کی حمایت میں ٹویٹ پر پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔