لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور ساؤتھ افریقا کیلئےمحمد مسرور کی بطور فیلڈنگ کوچ خدمات حاصل کر لیں۔
ذرائع کے مطابق جیسن گیلسپی کی سفارش پر محمد مسرور کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، محمد مسرور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ بطور فیلڈنگ کوچ موجود تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے متاثر ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محمد مسرور کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلا فل ٹائم کوچنگ سائنمنٹ ہے البتہ محمد مسرور پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں سٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، محمد مسرور آج کراچی سے دیگر پلیئرز کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔