نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز

Published On 01 November,2024 03:50 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سے 5 نومبر اکتوبر تک وانکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 16 سے 20 اکتوبر تک ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوی لینڈ کی ٹیم نے میزبان بھارتی ٹیم کو 113 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔

بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے۔