سنچورین: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا، پروٹیز کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے جبکہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر ٹیرٹیس بوش کا 30 سالہ بیٹا آل راؤنڈر کوربن بوش ڈیبیو ٹیسٹ کھیلے گا۔
جنوبی افریقی ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن سٹبز، ٹیمبا باووما، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریانے، مارکو جینسن، کگیسو رباڈا، ڈین پیٹرسن، اور کوربن بوش شامل ہیں۔