ڈیوڈ وارنر نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے رجسٹریشن کروالی

Published On 31 December,2024 10:04 pm

میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کےلیے دستیاب ہیں۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز نے پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کےلیے رجسٹریشن کروالی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی بھی آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔