جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: قومی سکواڈ کیپ ٹاؤن پہنچ گیا

Published On 01 January,2025 03:38 am

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔