سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھارتی بیٹرز آسٹریلوی پیسرز کے سامنے فلاپ ہوگئے۔
سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یشوی جیسوال، کے ایل راہل، شھبمن گل، ویرات کوہلی بری طرح ناکام ہوئے، رشبھ پنت 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سکاٹ بولینڈ نے 4 اور مچل سٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی اننگز کے سکور 185رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالئے، بھارت کی جانب سے جسپریت بمرانے واحد کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔