کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 08 January,2025 11:25 pm

آکلینڈ: (ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق کیوی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل نے جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے بعد ایک دہائی پر محیط ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

مارٹن گپٹل نے بدھ کو اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اپنے ساتھیوں اور چاہنے والوں کو حیران کردیا جبکہ اعلان کے وقت وہ جذباتی ہوئے اور آنکھوں سے آنسو بھی چھلک پڑے۔

مارٹن گپٹل کا شمار ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کی دھاگ بیٹھائی تھی۔

واضح رہے کہ 38 سالہ کرکٹر نے اکتوبر 2022 میں آخری بار نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی، مارٹن گپٹل نے کیئرمیں 350 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے، گپٹل نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے 47 ٹیسٹ، 198 ون ڈے انٹرنیشنل اور 122 ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔

مارٹن ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے 122 میچز میں 135.70 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3531 رنز بنائے۔

ون ڈے میں، گپٹل کو ان کی مستقل مزاجی اور مہارت کے لیے بھی بہت زیادہ سمجھا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ قابل ذکر اننگز میں 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار 237 کی کھیلی تھی۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی صلاحیتوں کے علاوہ، گپٹل نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 47 میچوں میں تین سنچریوں کی مدد سے 2586 رنز بنائے۔