پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

Published On 15 January,2025 05:46 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہونگے، پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔

دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔