سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ مقرر

Published On 14 January,2025 10:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔

سرفراز احمد پی ایس ایل میں 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔

بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے جبکہ شعیب ملک کو سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔

ندیم عمر کا کہنا تھا کہ آپ اسی سیزن میں سرفراز احمد کو کوچ کے رول میں دیکھیں گے، وہ معین خان کی نگرانی میں سیکھیں گے بھی، میں اور معین خان بیک سیٹ پر ہوں گے اور سرفراز احمد سامنے ہوں گے۔