لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی، ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد لاہور کے شاہی قلعہ حضوری باغ میں کیا گیا جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل سکواڈز کا انتخاب کیا۔
ڈرافٹنگ تقریب میں بابرعظم اور شاہین آفریدی مرکز نگاہ بنے رہے، شاداب خان نے قوالی کی سریلی دھن پر رقص بھی کیا، تقریب میں پچھلے 9 سیزنز کی ٹرافیاں بھی ڈسپلے کی گئیں۔
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جنہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے پک کئے گئے ایک کھلاڑی کے نام کا اعلان بھی کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز سمیت تمام ٹیموں نے تین، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری
پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر سمیت ایڈم ملنے، عباس آفریدی کا انتخاب کیا، لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب کیا ہے۔
پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈمور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے حاصل کرلیا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں بابر اعظم اور صائم ایوب کا انتخاب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن، مارک چیپمین اور فہیم اشرف کا چناؤ کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل، محمد رضوان اور اسامہ میر کو چُنا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شورٹ، نسیم شاہ، شاداب خان کا انتخاب کیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری میں حسن علی، جیمز ونس اور خوشدل شاہ کراچی کنگز، کاربن بوش، محمد علی اور محمد حارث پشاور زلمی، عماد وسیم، اعظم خان، جیسن ہولڈر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔
اسی طرح حارث رؤف، کوشل پریرا اور سکندر رضا کو لاہور قلندرز، ابرار احمد، محمد عامر اور ریلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ڈیوڈ ولی، افتخار احمد، عثمان خان کو ملتان سلطانز نے چُنا۔
گولڈ کیٹیگری
گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد (وائلڈ کارڈ)، ناہید رانا اور حسین طلعت، ملتان سلطانز نے کرس جارڈن، کامران غلام اور محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دروش، سلمان علی آغا اور حیدر علی کو چُنا۔
کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں عامر جمال، محمد عرفان خان، شان مسعود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عقیل حسین، سعود شعید اور محمد وسیم جونیئر جبکہ لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق، جہانداد خان اور زمان خان کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
سلور کیٹیگری
سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، طیب طاہر (رائٹ ٹو میچ)، گڈاکیش موتی ، جوش لٹل، فیصل اکرم، طیب طاہر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اندریاس گوس، کولن منرو، محمد نواز، رومان رئیس، سلمان ارشاد کا انتخاب کیا۔
پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں عارف یعقوب، نجیب اللہ زدران، میکس برینٹ، مہران ممتاز، سفیان مقیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، کاءل جیمی سن ، خرم شہزاد، عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا۔
سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے عرفات منہاس، لٹن داس، میر حمزہ، ٹم سیفرٹ، زاہد محمود جبکہ لاہور قلندرز نے آصف آفریدی، آصف علی، ڈیوڈ ویزے، محمد اخلاق، رشاد حسین کا انتخاب کیا۔
ایمرجنگ پلیئرز
ایمرجنگ پلیئرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، محمد ذیشان، پشاور زلمی نے علی رضا اور معاذ صداقت، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز اور عبید شاہ کا انتخاب کیا۔
اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود اور حنین شاہ، لاہور قلندرز نے مومن قمر اور محمد ازاب جبکہ کراچی کنگز نے ریاض اللہ اور فواد علی کا انتخاب کیا۔
سپلیمنٹری کیٹیگری
سپلیمنٹری کیٹیگری کے لیے لاہور قلندرز نے ٹام کرن، سیم بلنگز، سلمان علی مرزا اور محمد نعیم، کراچی کنگز نے کین ولیمسن، محمد نبی، عمیر بن یوسف اور مرزا مامون، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوسل مینڈس، سین ایبٹ، شعیب ملک، دانش عزیز کو چنا۔
اسی طرح پشاور زلمی نے الزری جوزف، احمد دانیال، ملتان سلطانز نے جانسن چارلز، شائے ہوپ، یاسر خان، محمد عامر برکی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریلے مریڈتھ، رسی وین ڈیر دوسان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
بابر اعظم
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس دفعہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی
اس سال ٹائٹل جیتنے کے لئے پُر امید لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گزشتہ سال کی خامیوں پر کام کرنے کی کوشش کی اس دفعہ بہتری نظر آئے گی۔
ندیم عمر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گزشتہ برسوں کی نسبت اس دفعہ بہتر نظر آئے گی۔
علی ترین
ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب سے مطمئن ہوں، یہ سال ملتان سلطانز کے لئے اچھا ہو گا۔
سلمان علی آغا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سلمان علی آغا نے کہا کہ بہترین سکواڈ منتخب کیا گیا ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔
حیدر اظہر
کراچی کنگز کے شریک مالک حیدر اظہر کا کہنا تھا کہ کراچی نے اس دفعہ بڑے کھلاڑیوں کو پک کر کے متوازی سکواڈ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے۔