کراچی: (دنیا نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف وننگ شارٹ کھیلنے والے حنین شاہ میدان میں آبدیدہ ہو گئے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار ٹائٹل کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پر پورا کیا۔
میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وننگ شارٹ لگانے کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ہی آبدیدہ ہو گئے، اس دوران کپتان شاداب خان اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں دلاسہ دیا۔
حنین شاہ پی ایس ایل سیزن 9 میں پہلی بار اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سیلیکٹ ہوئے اور ان کی ٹیم تیسری بار چیمپئن بن گئی ہے، مجموعی طور پر حنین شاہ کی رواں سیزن میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔
Best Moment of the game! #PSLFinal#PSL9 pic.twitter.com/gIutEtBs95
— J J (@theAbsoluteJJ) March 18, 2024