کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نےکہا ہے کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہیں ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے۔
کراچی سے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹنگ پروگرام خرابیوں سے بھرپور ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہیں ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کرکٹ صرف پنجاب اور کے پی تک نہیں،کراچی میں بھی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے۔