پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست شدت پسندانہ ہے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کہتے ہیں شدت پسندی کی وجہ سے پی ٹی آئی اپنا ہی نقصان کرتی ہے، پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی پی ہونا پڑے گا، تحریک انصاف 8 فروری کی احتجاج کی کال واپس لے، پہیہ جام ہڑتال سے نقصان ہوگا، ٹریفک روکنے کی کوشش کی جائیگی، مزاحمت اور جھگڑے سے نقصان پی ٹی آئی کے لوگوں کا ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے ساتھ زیادتی پر دل دکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ کے ساتھ زیادتی کرتی ہے۔