آسٹریلیا کی سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 242 رنز سے شکست

Published On 01 February,2025 05:00 pm

گال: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 242 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 165 جبکہ دوسری میں 247 رنز بنائے، آسٹریلیا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنا کر پہلی اننگ ڈکلیئر کی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 232 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سٹیو سمتھ نے 141 اور جوش انگلس نے 102 رنز بنائے۔

دو میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 6 فروری سے کھیلا جائے گا۔