چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں، ری ہیب کے دوران مچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، اب وہ مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 12 فروری ہے۔