سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کیخلاف قومی پلیئنگ الیون کا اعلان

Published On 11 February,2025 10:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کیخلاف قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

قومی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، کپتان محمد رضوان ، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔