کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم ک عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیسٹ کھیلیں اور اس میں ہی ون ڈے کی بھی تیاری کریں یہ ممکن نہیں ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بیسٹ آپشن ون ڈے میں کھلانا ہوتے ہیں، ابرار کی پر فارمنس وائٹ بال میں اچھی ہوتی جا رہی ہے، اگر فخر اور بابر کی اچھی پارٹنر شپ لگ جائے تو ساری چیزیں مختلف ہوں گی۔
عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ دو سپیشل سپنرز کھلائیں گے تو دو فاسٹ بالرز چلے جائیں گے۔