ہمیں فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی: محمد رضوان

Published On 15 February,2025 02:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانا پڑے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سلمان علی آغا کے ساتھ پارٹنرشپ بنا رہا تھا، ہم 260 کے قریب ہدف دیکھ رہے تھے، میں آؤٹ ہوا تو پاکستان کا سکور نیچے آگیا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ میں بھی پرفارم کرنا پڑے گا، اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، ابرار احمد نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔