چیمپئینز ٹرافی: کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی

Published On 19 February,2025 12:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا۔

آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے منفرد اینیمیٹڈ کرداروں کو بہت مہارت سے دکھایا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کپتانوں کو ان کے پسندیدہ شارٹس کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، آئی سی سی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سٹیج سج چکا ہے اور تمام کپتان تیار ہیں۔