چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں پہنچنے کی جنگ، آسٹریلیا اور افغانستان آج مدمقابل

Published On 28 February,2025 02:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم میچ آج کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ میچ کے دوران بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہو گا جبکہ میچ کا آغاز 2 بجے دوپہر ہو گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔