لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں شیڈول کیاجارہاہے۔
اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی عبوری طورپر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے ، اے سی سی کے جنرل کونسل اجلاس میں اب صدارت پی سی بی کو مل جائے گی اور محسن نقوی اب یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اجلاس میں رواں برس بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا ، یہ ایونٹ دبئی اور سری لنکا میں کرانے کی تجویز ہے۔