لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے لئے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد محمد رضوان کو بھی دیگر سینئر کھلاڑیوں کے ہمراہ آرام کروائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور حارث راؤف کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا۔