لاہور: (دنیا نیوز) سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر سخت مایوس ہوگئے۔
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہو گا، ایشیا کپ اور 2026ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ابھی سے ٹیم بنانا ہو گی۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ نئے لڑکوں کو ایک سال تک سپورٹ کریں۔