راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری بناتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔
صاحبزادہ فرحان نے صرف 49 گیندوں پر اپنی پہلی پی ایس ایل سنچری مکمل کی اور ان چند بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں 4 ٹی 20 سنچریاں بنائی ہیں۔
اس فہرست میں ٹی 20 کرکٹ کے عظیم بلے باز کرس گیل، ویرات کوہلی، جوز بٹلر اور شبمن گل شامل ہیں، موجودہ کیلنڈر ایئر میں یہ صاحبزادہ فرحان کی نویں اننگ تھی جن میں سے 4 میں وہ سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔