پی ایس ایل: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

Published On 20 April,2025 11:25 am

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایکشن میں ہوں گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔