کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 2 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔