پی ایس ایل 10 : لاہور قلندرز اور پشاور زلمے آج مدمقابل

Published On 24 April,2025 09:06 am

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کیلئے آج لاہور میں میدان سجے گا، ایونٹ میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمے کی ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں لاہور قلندرز نے 4 میچ کھیلے جن میں 2 میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ٹیبل پوائنٹس لاہور قلندرز کے 4 پوائنٹس ہیں۔

پشاور زلمے نے 4 میچز کھیل کر ایک میں فتح سمیٹی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر پشاور زلمے کے دو پوائنٹس ہیں۔