پی ایس ایل 10: آج کراچی اور کوئٹہ میں جوڑ پڑے گا

Published On 25 April,2025 12:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان سپرلیگ کی دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کررہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس اور ایڈم ملن شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کریں گے، اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں رائیلی روسو، شعیب ملک، محمد عامر، کوشال مینڈس، فن ایلن اورعقیل حسین شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی، ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 5 فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔