پی ایس ایل 10 :لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست

Published On 26 April,2025 11:59 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 186 رنز کا ہدف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

لاہورقلندرز کی جانب سے ڈیرل مچل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا 39 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، عبداللہ شفیق 34، فخر زمان 28، محمد نعیم 6 اور سیم بِلنگز 0 کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 جبکہ محمد حسنین، جوش لٹل اور عاکف جاوید نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز سکور کیے۔

کپتان محمد رضوان اور کامران غلام نے بالترتیب 76 اور 52 رنز ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یاسر خان 24، عثمان خان 18 اور شائے ہوپ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔