پاکستان سپر لیگ: ایک روزہ بریک کے بعد آج سے پھر ہوگی چوکوں، چھکوں کی برسات

Published On 29 April,2025 03:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سپر ہٹ مقابلے جاری ہیں، ایک روزہ بریک کے بعد آج سے پھر چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات 8بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز جاری ہیں جن کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم میں آتی ہے۔