لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمان قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاتھوں میں ہے جبکہ لاہور قلندرز کو فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
کل یکم مئی کو دو میچز ہوں گے، پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دن ساڑھے 3 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہی مد مقابل ہوں گی۔
ادھر لاہور قلندر کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ ایک ہی کھلاڑی سب میچ نہیں جتواتا، ٹاپ آرڈر آؤٹ ہو گا تو ہماری باری آئے گی، لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت چاہیے، ہم نعیم کو بیک کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹاپ آرڈر میں فخر زمان ہیں، وہ ہر سال رنز کرتے ہیں، کرکٹ ٹیم گیم ہے ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے، لاہور میں نیا بال کھیلنا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے، پاور پلے میں 40 رنز پر کوئی آؤٹ نہ ہو تو یہ بھی ٹھیک ہے۔
سکندر رضا نے مزید کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ لاہور قلندرز کا ابھی مومینٹم بنا ہے، ابھی ہم مزید بہتر کرسکتے ہیں، ابھی ہم 100 فیصد نہیں دے پا رہے۔