ویمنز کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری، پاکستان کی ترقی

Published On 14 May,2025 06:54 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردی سالانہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم دوسری، بھارت تیسری، نیوزی لینڈ چوتھی اور جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کی ایک درجہ ترقی 9ویں سے 8ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔