ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال ایچ آئی وی پھیلاؤ کیس فیصلہ سامنے آ گیا۔
فیصلے کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو عہدے سے برطرف کرنے، ایم ایس نشتر ہسپتال پر غفلت ثابت ہونے پر انکریمنٹ روکنے کی سفارش کر دی گئی۔
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام عباس کو ریٹائرڈ کرنے اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پونم کو ایک درجہ تنزلی کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر ملک ،ڈاکٹر ملیحہ اسسٹنٹ پروفیسر اور ہیڈ نرس ناہید کو اس کیس سے باعزت بری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ واقعہ میں دوران ڈائلیسز 25 سے زائد مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس منتقل ہوا تھا۔