ڈھاکہ: (دنیا نیوز) دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج جوڑ پڑے گا۔
شاہینوں کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، گرین شرٹس میچ جیت کر سیریز کریں گے برابر یا بنگال ٹائیگرز کریں گے سیریز اپنے نام، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں آج شام پانچ بجے ان ایکشن ہوں گی۔
میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی، بنگلا دیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، بنگلا دیش کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔